وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو جاری شوکاز نوٹس واپس

وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو جاری شوکاز نوٹس واپس
وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو جاری شوکاز نوٹس واپس

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے، یہ نوٹس پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا تھا۔ بلاول ہاﺅس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میڈیا پر تھر سے متعلق چلنے والی رپورٹس کے مطابق شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ رپورٹس جھوٹ پر مبنی تھیں جس کے باعث واپس لیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اندرونی طور پر معاملے کی تحقیقات کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں