گورنر مکہ مکرمہ نے خانہ کعبہ کو غسل دے دیا

گورنر مکہ مکرمہ نے خانہ کعبہ کو غسل دے دیا
گورنر مکہ مکرمہ نے خانہ کعبہ کو غسل دے دیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) نئے ہجری سال 1436ھ کے دوران پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ کعبہ مشرفہ کو غسل دیا ۔ دریں اثناءمسجد الحرام کی انتظامیہ نے حج سیزن کے اختتام پر کعبہ کے غلاف کو اس کی اصل لمبائی کے مطابق نیچے کردیا۔ واضح رہے حج سیزن کے آغاز پر غلاف کعبہ کو زائرین کے پکڑنے اور کھینچنے کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان سے بچانے کے لئے زمین سے تین تین میٹر اونچا اٹھا دیا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...