ایم کیو ایم کے مرکز پر مسیحی جوڑے کے قتل کے بعد ان کی یاد میں شمعیں روشن، قائدین کی قتل کے خلاف مذمت

ایم کیو ایم کے مرکز پر مسیحی جوڑے کے قتل کے بعد ان کی یاد میں شمعیں روشن، ...
ایم کیو ایم کے مرکز پر مسیحی جوڑے کے قتل کے بعد ان کی یاد میں شمعیں روشن، قائدین کی قتل کے خلاف مذمت

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کے قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کا نائن زیرو پر حتجاج کیا اور ان کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہزاد اور شمع مسیح کو بے دردی سے قتل کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر قتل کرنے والے مذہب کو بدنام کرتے ہیں۔مسیحی جوڑے کو قتل کرنا مذہب کے خلاف سازش ہے جس کے خلاف معاشرے کو متحد ہونا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا ماننا ہے کہ لفظ اقلیت کو ختم کر دینا چاہیئے کیونکہ اس کی آڑ میں کچھ لوگ سازشیں کرتے ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں