اتحاد ائیر لائنز میں پر کشش نو کریوں کا اعلان

اتحاد ائیر لائنز میں پر کشش نو کریوں کا اعلان
اتحاد ائیر لائنز میں پر کشش نو کریوں کا اعلان

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرلائن نے رواں ماہ میں دنیا کے چھ مختلف شہروں میں ملازمین کی بھرتی کا اعلان کردیا ہے۔

ان چھ شہروں میں پراگ، بڈاپیسٹ، یروان اور الجائرز شامل ہیں جہاں پر انٹرویو کے لئے اوپن ڈے کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ لندن اورمانچسٹر میں صرف ان لوگوں کا انٹرویو ہوگا جنہیں ایئرلائن کی طرف سے اس مقصد کے لئے دعوت نامہ موصول ہوگا۔ جو امیدوار دعوت نامے کے خواہاں ہیں انہیں ویب سائٹ etihad.com پر رجسٹریشن کروانا ہوگی۔

ایئرلائن کی طرف سے ابو ظہبی میں بھی 19 نومبر کو امیدواروں کے انٹرویو کئے جائیں گے جن کے لئے رجسٹریشن ضروری ہوگی جبکہ فوڈ اینڈ بیوریج منیجر اور ان فلائٹ شیف کے لئے اوپن ڈے 10 اور 24 نومبر کو منعقد کئے جائیں گے۔

بین الاقوامی سطح پر کیبن کریو کی بھرتی کے لئے تاریخوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

پراگ: 10 نومبر اوپن ڈے

بڈاپیسٹ: 12 نومبر اوپن ڈے

یروان: 18 نومبر اوپن ڈے

الجائرز: 18 نومبر اوپن ڈے

لندن: 24 نومبر بذریعہ دعوت نامہ

مانچسٹر: 26 نومبر بذریعہ دعوت نامہ

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...