خواجہ سعد رفیق اور سراج الحق کے درمیان ملاقات

خواجہ سعد رفیق اور سراج الحق کے درمیان ملاقات
خواجہ سعد رفیق اور سراج الحق کے درمیان ملاقات

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں خواجہ سعد رفیق اور سراج الحق کے درمیان پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات بحالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادہ ہو گئی ہے اب حکومت کو بھی لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔جبکہ خواجہ سعد رفیق نے سراج الحق کے جمہوریت کے لیے مثبت کردار کی تعریف کی اور ان سے اپنا کردار جاری رکھنے کی درخواست بھی کی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں