عمران جس کو وزیر اعظم نہیں مانتے اس کے ہمراہ دورے کے خواہاں کیوں؟ : پرویز رشید

عمران جس کو وزیر اعظم نہیں مانتے اس کے ہمراہ دورے کے خواہاں کیوں؟ : پرویز ...
 عمران جس کو وزیر اعظم نہیں مانتے اس کے ہمراہ دورے کے خواہاں کیوں؟ : پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جس شخص کو عمران خان وزیر اعظم تسلیم نہیں کرتے اس کے ہمراہ چین جانے پر کیوں بے چین ہیں؟ انہیں چاہئے کہ وہ کنٹینر پر تقریر کرتے ہوئے شہباز شریف اور پرویز خٹک کی کاکردگی کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا کریں، خیبر پختونخواہ میں کارکردگی دکھائیں پھر وزیر اعظم کے ہمرا دوروں پر جانے کی خواہش کریں۔ میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہعمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر سچ کے سوا سب کچھ کہہ دہتے ہیں مگر انہوں نے کبھی کنٹینر پر کھڑے ہو کر دہشت گردوں کے خلاف بات نہیں کی اور نہ ہی آپریشن ضرب عضب کی کھل کر حمایت کرتے ہیں، عوام ان کا دہرا معیار جان چکے ہیں اور اب تو بغیر ثبوت کے الزمات لگانے پر کوئی بھی ان کی بات نہیں سنتا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں