گلو بٹ نامی ’گڈا‘ متعارف، بچوں کو پسند نہ آ سکا

گلو بٹ نامی ’گڈا‘ متعارف، بچوں کو پسند نہ آ سکا
گلو بٹ نامی ’گڈا‘ متعارف، بچوں کو پسند نہ آ سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں منعقد ہونے والے ڈاچی میلے میں گلو بٹ جیسے ظاہری اوصاف رکھنے والا ایک گڈا متعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہ گڈا میلے میں بیچنے کے لئے پیش کیا گیا ہے جو ہو بہو گلو بٹ جیسا دکھائی دیتا ہے ۔ اس گڈے کی خاص بات اس کی گلو بٹ جیسی بڑی بڑی مونچھیں ہیںاور جسامت کے لحاظ سے بھی یہ گڈا روایت سے ہٹ کر موٹا تازہ نظر آتا ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ گلو بٹ نامی یہ گڈا بچوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کی وجہ گلو بٹ کے نام سے منسوب وہ بدنامی جو میڈیا میں بار بار سنائی دیتی ہے۔ واضح رہے دنیا بھر میں مقبولیت پانے والے کریکٹرز کے ناموں پر گڑیا اور گڈے متعارف کروائے جاتے ہیں جو بچوں کی طرف سے بہت پسند کئے جاتے ہیں۔

مزید :

لاہور -