مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءذوالفقار کھوسہ اور غوث علی شاہ کے درمیان اہم ملاقات
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءسردار ذوالفقار کھوسہ اور سید غوث علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے جو ماضی میں مسلم لیگ ن تھی اب وہ نہیں رہی۔ہمیں عزت اپنی کارکردگی کی بناءپر ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مسلم لیگ ن کو بچانا ہے اور آج کی ملاقات اسی لیے تھی۔ دوسری جانب غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا وہ آل انڈیا مسلم لیگ تھی لیکن ہم کوششوں کے باوجود مسلم لیگ کو قومی جماعت نہیں بنا سکے اور آج مسلم لیگ صرف پنجاب کے کچھ علاقوں کی جماعت بن کے رہ گئی ہے۔ واضح رہے سید غوث علی شاہ اور ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءہیں اور ان سے متعلق مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔جبکہ ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ کو 80 ممبران قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔اسی لیے آج کی یہ ملاقات نہایت اہم تصور کی جا رہی ہے۔