امریکی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات

امریکی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے ...
امریکی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فضائیہ کی جانب سے عراق میں داعش کے زیر تسلط علاقے میں فضائی کاروائی کی گئی ہے جس میں کالعدم اسلامی ریاست کے قائدین کی اہم میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسی کاروائی کے دوران داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت یا زخمی ہونےسے متعلق متضاد اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔عراقی میڈیا کی طرف سےجاری کردہ  ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد لی گئی ایک غیر مصدقہ تصویر بھی زیر گردش ہے۔  عرب میڈیا کے مطابق داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کی بمباری میں داعش کے سربراہ اجلاس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں  اعلی قیادت سے سمیت کئی مشیران مارے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں امریکی ادارے پینٹاگون نے تصدیق جاری کر دی ہے عراقی شہر موصل کے قریب داعش اجلاس کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اسلامی ریاست  کی طرف سے تا حال کوئی تصدیقی یا تردیدی خبر جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے عراق میں دعش کے زیر کنٹرول علاقے میں یہ پہلی امریکی کاروائی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں /Breaking News