مودی نے کشمیر کے مسئلے کو روپے پیسے میں تولنے کی غلطی دہرائی ،عمرعبداللہ

مودی نے کشمیر کے مسئلے کو روپے پیسے میں تولنے کی غلطی دہرائی ،عمرعبداللہ
مودی نے کشمیر کے مسئلے کو روپے پیسے میں تولنے کی غلطی دہرائی ،عمرعبداللہ

  

سری نگر(اے این این)مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کیلئے 80 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان پرکڑی تنقید کی ہے ۔اپنے ٹویٹرپیغام میں عمرعبداللہ نے کہاکہ مودی نے کشمیر کے مسئلے کو روپے پیسے میں تولنے کی غلطی دہرائی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اجلاس سے قبل علیحدگی پسندوں کو گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید کر دیا ہے جبکہ ان کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اس دوران پورے سری نگر شہر کی ناکہ بندی کر دی گئی ۔

مزید : بین الاقوامی