دو نوجوان سعودی لڑکیاں عوامی مقام سے گرفتار، الزام انتہائی انوکھا اور دلچسپ

دو نوجوان سعودی لڑکیاں عوامی مقام سے گرفتار، الزام انتہائی انوکھا اور دلچسپ
دو نوجوان سعودی لڑکیاں عوامی مقام سے گرفتار، الزام انتہائی انوکھا اور دلچسپ

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) دوستوں کے ساتھ شرط لگانے کا رواج دنیا بھر میں ہے مگر بسااوقات یہ شرطیں انسان کو بہت مہنگی پڑ جاتی ہیں۔ ایسے ہی سعودی عرب میں 2لڑکیوں نے رقم کے عوض شرط لگا لی کہ وہ مردوں کے لیے مختص شیشہ کیفے میں جائیں گی اور مردوں کے ساتھ بیٹھ کر فٹ بال میچ دیکھیں گی جو اس وقت کیفے میں موجود ٹی وی پر چل رہا تھا۔ چنانچہ انہوں نے بھیس بدلا اور کیفے میں گھس گئیں۔ کیفے میں موجود کسی بھی مرد کو ان کے بارے میں شک نہ ہو سکا کہ وہ مرد ہیں یا خواتین۔

مزید جانئے: سعودی بادشاہ کی خفیہ بیوی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، کروڑوں کی مالک بن گئی

بعدازاں سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے مخبری پر ان چاروں مردوں اور دونوں لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش پتا چلا کہ یہ دونوں لڑکیاں یونیورسٹی کی طالبات ہیں اور اکثر مخلوط محفلوں میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔ ان میں سے ایک اپنا گھر چھوڑ چکی ہے اور دوستوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ گرفتار ہونے والے ایک مرد اور ان میں سے ایک لڑکی کے پاس سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ہونے والے 2مردوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ سکیورٹی کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس