دنیا کا وہ ملک جس کے ارکان پارلیمنٹ میں 64فیصد خواتین ہیں ، جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
کگالی(مانیٹرنگ ڈیسک) 20سال قبل افریقی ملک روانڈا میں نسلی فسادات برپا ہوئے جو دہائیوں تک چلے۔ ان فسادات میں اکثریت نے بانتو بولنے والی اقلیتوں کا قتل عام کیا اور 8لاکھ سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس قتل عام کے دوران اڑھائی لاکھ سے 5لاکھ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔اس وقت خواتین کے حقوق بری طرح سلب کر لیے گئے تھے اور ان سے جانوروں کی طرح کا برتاؤ کیا جاتا تھا، مگر آج روانڈا کی خواتین نے اتنی تیزی سے ترقی کی ہے اور اپنے حقوق منوائے ہیں کہ آج ملک کی اسمبلی میں حیران کن طور پر64فیصد اراکین خواتین ہیں۔ یہ شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
مزید جانئے: بھارت میں جنسی درندگی کا ایک اور واقعہ،چلتی بس میں لڑکی سے زیادتی
روانڈا میں اب صنفی امتیاز کہیں دفن ہو چکا ہے اور خواتین کو ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں۔اب خواتین کو وراثت میں زمین اور دولت سے حصہ ملتا ہے۔ملک میں اب سکول جانے والی لڑکیوں کی شرح بھی لڑکوں سے زیادہ ہے ۔ملک میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور ہراساں کیے جانے کے خلاف بھی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ دارالحکومت کگالی میں سائن بورڈ لگائے گئے ہیں جن پر تحریر کیا گیا ہے کہ ’’ہم مل کر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں ہونے سے بچا سکتے ہیں۔‘‘ اگرچہ ملک میں خواتین کے خلاف جسمانی تشدد اب بھی نمایاں ہے مگر پہلی سی صورتحال ہرگز نہیں رہی۔