سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے 5آسان طریقے

سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے 5آسان طریقے
سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے 5آسان طریقے

  

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے جلد کے مسائل ہونا ایک عام سی بات ہے۔ایسے میں لوگ مہنگی کریمیں استعمال کرکے اپنی جلد کو نرم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،آئیے آپ کو جلد کوخشکی سے بچانے کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔

زیتون کا تیل

اس میں انٹی آکسیڈینٹس اور فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جلد نرم وملائم رہتی ہے۔نہانے سے ایک گھنٹہ قبل تمام جسم پر زیتون کا تیل لگائیں اور نہانے کے بعد کوئی موسچرائزر کا استعمال کریں۔

دو چمچ زیتون کا تیل،چار چمچ براﺅن شوگر پسی ہوئی اور ایک چمچ شہد کا لے کر انہیں مکس کریں اور چہرے اور بازوﺅں پر لگانے سے جلد نرم ہوجائے گی۔

ملک کریم

نہانے سے کچھ دیر پہلے چند قطرے لیموں،ایک چمچ دودھ اور دوچمچ ملک کریم مکس کریں اور چہرے اور بازﺅں پر لگانے سے جلد نرم رہتی ہے۔

اسی طرح تین سے چار چمچ بیسن میں ملک کریم جلد پر لگانے سے بھی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

شہد

نہانے سے قبل چہرے،ہاتھ اور پاﺅں پر شہد ملیں،تھوڑی دیر بعد نہالیں۔آپ کی جلد نرم وملائم رہے گی۔

دہی

آپ کو چاہیے کہ نہانے سے قبل تمام جسم پر دہی لگائیں۔جلد میں موجود نمی کی وجہ سے جلد نرم رہے گی اور ساتھ ہی تمام جراثیم بھی دور ہوجائیں گے۔آپ چاہیں تو دہی میں تھوڑے سے پپیتے کے ٹکڑے اور لیموں کا رس ملا کر لگاسکتے ہیں اور یہ بھی ایک آزمودہ نسخہ ہے۔

کوکونٹ آئل

خشک جلد کے لئے کوکونٹ آئل انتہائی مفید ہے۔ہر رات سونے سے قبل نیم گرم کوکونٹ آئل تمام جسم پر لگائیں۔آپ چاہیں تو نہانے کے بعد بھی کوکونٹ آئل لگا سکتے ہیں کہ اس طر ح آپ کی جلد نرم رہے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -