آپ کے گھر کے دروازے کھلتے اور بند ہوتے وقت بہت شور کرتے ہیں؟اس کا بہت آسان حل ہے

آپ کے گھر کے دروازے کھلتے اور بند ہوتے وقت بہت شور کرتے ہیں؟اس کا بہت آسان حل ...
آپ کے گھر کے دروازے کھلتے اور بند ہوتے وقت بہت شور کرتے ہیں؟اس کا بہت آسان حل ہے

  

لاہور(نیوزڈیسک)اگر آپ کے گھر کے دروازے کھلتے یا بند ہوتے وقت بہت شور کرتے ہیں تو انہیں ٹھیک کرنے کا انتہائی آسان حل موجود ہے۔

دروزے سے آوازیں آنے کی وجہ ان میں موجود ہلکا پھلکا زنگ ہوتا ہے اوراگر اس پر کسی چکنائی کا استعمال کیا جائے یہ آوازیں دور ہوجاتی ہیں۔گھر کا کوئی بھی استعمال شدہ صابن کا ٹکڑا لے کر اسے دروازے کی درزوں میں لگائیں ،کوشش کریں کہ نیا صابن لینے کی بجائے استعمال شدہ صابن لگائیں۔اسی طرح اگر آپ پیٹرولیم جیلی کو آواز دینے والی جگہوں پر لگائیں گے تو اس سے بھی دروازے کی آوازیں بند ہوجائیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس