موہالی ٹیسٹ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108رنز سے شکست دیدی

موہالی ٹیسٹ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108رنز سے شکست دیدی

موہالی (آن لائن) موہالی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ مںی بھارتی سپنرز نے دوسری اننگز میں بھی جنوبی افریقہ کو تگنی کا ناچ نچا دیا،میچ کا فیصلہ کے تیسرے رو ز ہی ہو گیا ،میزبان ٹیم نے 108 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں ایک ،صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 217 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔میچ کے تیسرے روز جب جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور اس کا کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز وین زیل نے بنائے جو 36 رنز بنا کر ایشون کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے رویندر جدیجہ نے پانچ، ایشون نے تین اور امت مشرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقی سپنرز سائمن ہارمر اور عمران طاہر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں اس سے قبل بھارت نے کل کے سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز اپنی اننگز کا دوبارہ غاز کیا تو 75 رنز کا اضافہ کرکے اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے بھی سپنرز نے اچھی بولنگ کی اور ہارمر، عمران طاہر نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔تیسرے روز پہلے کپتان وراٹ کوہلی 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے پھر ایک اوور بعد چیتیشور پجارا 77 رنز بناکر گئے اور اگلے ہی اوور میں اجنکیا رہانے بھی چلے گئے۔اس کے بعد رویندر جڈیجہ اور وکٹ کیپر ساہا نے قدرے مزاحمت کی کوشش کی لیکن جڈیجہ صرف آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے سپنر امت مشرا ایک اوور بعد دو رنز بناکر ہارمر کا شکا ہوئے۔ ایشون 3 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار ہوئے۔مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 218 رنز کا ہدف ملا جواب میں 5 کھلاڑی 51 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ بھارتی اسپن جادو کے سامنے جنوبی افریقا کا کوئی بلے باز کریز پر نہ کھڑا ہوسکا ایلگراور اے بی ڈویلئیرز16،16 جب کہ فلینڈر اور فاف ڈپلوسی ایک ایک رنز بنائے آؤٹ ہوئے وین وزئیل 36رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ۔جدیجا نے5، روی چندرن ایشون نے 3کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔

، امیت مشرا اور ورون ارون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

مزید : کھیل اور کھلاڑی