سیپ بلیٹر شدید دباؤ کا شکار طبی معائنہ کرایا گیا
زیورخ(آن لائن)فٹ فیفا کے معطل شدہ صدر سیپ بلیٹر نے ذہنی دباؤ کے باعث اپنا طبی معائنہ کروایا ہے۔79سالہ بلیٹر 18 سال تک فیفا کے صدر رہے۔ کرپشن سکینڈل کے باعث گذشتہ ماہ 90 روز کے لیے ان کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا وکیل کا کہنا ہے کہ بلیٹر ٹھیک ہیں اور جلد گھر لوٹ جائیں گے۔
لیٹر کے ترجمان کے مطابق انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چند دن کے لیے پرسکون رہیں اور آرام کریں۔یاد رہے کہ فیفا کی ضابط اخلاق کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلیٹر اور سیکریٹری جنرل جروم ویلک اور نائب صدر مشل پلاٹینی کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔فیفا تقریباً ایک برس سے بدعنوانی کے الزامات میں گھری ہوئی ہے اور دو ماہ قبل سوئس استغاثہ نے بلیٹر پر ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کا الزام لگایا تھا جو ’فیفا کے حق میں نہیں تھا۔