اعصام الحق اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹورنامنٹس کھیلنے کے بعد آج وطن پہنچیں گے

اعصام الحق اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹورنامنٹس کھیلنے کے بعد آج وطن پہنچیں گے

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی مصروف اے ٹی پی ورلڈ ٹور سرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے بعد آج واپس وطن پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اعصام الحق اتوار کی علی الصبح لاہور پہنچیں گے، انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ آف سیزن ہونے کی وجہ سے اعصام نومبر اور دسمبر میں پاکستان میں ہی رہیں گے۔ اعصام الحق متعدد ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ رہے ہیں، انہوں نے امریکہ میں منعقدہ اے ٹی پی ورلڈ ٹور چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں رنر اپ رہے تھے، اس کے علاوہ انہوں نے اے ٹی پی ایکس این پرو چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی میں چائنیزتائپے کے خلاف کامیابی دلا کر گروپ ون تک رسائی بھی دلائی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -