قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کل ہوگا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کل ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا، اسلام آباد اور پورٹ قاسم کے درمیان میچ شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں شریک ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، دو مرحلوں کے ختم ہونے کے بعد ایس ایس جی سی اور این بی پی کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں کل شروع ہونے والے میچز میں فاٹا کا مقابلہ خان ریسرچ لیبارٹریز، حیدرآباد کا مقابلہ سوئی گیس، اسلام آباد کا مقابلہ پورٹ قاسم، کراچی وائٹس کا مقابلہ نیشنل بینک اور لاہور بلیوز کا مقابلہ یونائیٹڈ بینک سے ہو گا۔