نیوزی لینڈ ویمن نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریزجیت لی

نیوزی لینڈ ویمن نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریزجیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا ویمن کو 188 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم سری لنکا 327 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ نیوزی لینڈ کی ریشل پریسٹ کو 157 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو لنکن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے، ریشل پریسٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 157 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 23 چوکے شامل تھے۔ کپتان سوزی بیٹس 80 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ ایما کنچنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی ٹیم پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 41.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ ایما کنچنا 28 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایرن برمنگھم نے تین جبکہ ایمی ستھیلیکر اور لی تاہوہو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔