جو برنز کی نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری
برسبین(اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جو برنز نے نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز بنائے، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ جو برنز نے ٹیسٹ کے تیسرے روز جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے، انہوں نے چھکا لگا کر کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی، اس طرح وہ چھکا لگا کر کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے آٹھویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جو برنز نے پہلی اننگز میں بھی 71 رنز بنائے تھے۔