انجری کے شکار ٹم ساؤتھی کی جگہ نیل ویگنر کیوی ٹیم میں طلب

انجری کے شکار ٹم ساؤتھی کی جگہ نیل ویگنر کیوی ٹیم میں طلب

  

برسبین(آن لائن)نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریز کیلئے انجری کے شکار پیسر ٹم ساؤتھی کی جگہ نیل ویگنر کو کیوی اسکواڈ میں طلب کر لیا ہے ،وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا پہنچ کر ٹیم جوائن کرلیں گے جو 13 نومبر سے شروع ہوگا۔ کیوی فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی برسبین ٹیسٹ کے پہلے ہی روز کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث دوسری صبح محض ایک اوور ہی پھینک سکے اور انہیں تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا۔ کیوی ٹیم انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز ٹم ساؤتھی کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور نیل ویگنر کو احتیاط کے طور طلب کیا گیا ہے نیل ویگنر نے عمدہ پرفارمنس دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -