جاوید میاں داد نے اسپنر سعید اجمل کی حمایت کردی

جاوید میاں داد نے اسپنر سعید اجمل کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) سابق پاکستانی کپتان جاوید میاں داد نے آئی سی سی کے عتاب کی زد میں آنے والے اسپنر سعید اجمل کی حمایت کردی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے باؤلنگ ایکشن کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سعید اجمل کو کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کے ڈسپلنری ایکشن کا سامنا ہے۔ جاوید میاں داد کے خیال میں سعید اجمل اپنے خیالات کے اظہار میں درست ہیں اور اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا " کیا آئی سی سی چیئرمین این سری نواسن نے کبھی ان (انڈین) باؤلرز پر توجہ مرکوز کی ہے اور کبھی کوئی ایکشن لیا ہے؟"انہوں نے کہا " کیا یہ تاثر مضبوط نہیں ہورہا ہے کہ آئی سی سی دہرے معیار کی حامل ہے؟"میاں داد نے کہا کہ ہربھجن کے بارے میں سعید اجمل کے بیان کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔جاوید میاں داد نے موجودہ صورتحال میں آف اسپنر کی حمایت کی بجائے انتباہی نوٹس پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا " اجمل پہلے ہی اپنے تبدیل شدہ ایکشن کے بعد نظر انداز کیے جانے پر دلبرداشتہ ہیں اور اب آپ اس کے خلاف ایکشن لینے پر غور کررہے ہیں یہ اس کو کس قسم کی سپورٹ فراہم کی جارہی ہے؟"جاوید میاں داد نے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور مختصر فارمیٹ کے ورلڈکپ کی بجائے انگلیں ڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔