پاکستان کرکٹ بورڈ مشکل وقت میں سعید اجمل کی حمایت کرے

پاکستان کرکٹ بورڈ مشکل وقت میں سعید اجمل کی حمایت کرے

  

لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ بورڈ کو سپنر سعیداجمل کو مکمل سپورٹ کرنیکی ضرورت ہے اور انہوں نے آئی سی سی کے بارے میں جو بیان دئیے ہیں وہ ان کے خیالات کا اظہار ہے جس پر پابندی نہیں ہونی چاہئیے جبکہ ایسے موقع پر جب ان کو بھرپور حمایت کی ضرورت ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انکو نوٹس دینا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہت خدمات سر انجام دی ہیں ان کا مستقبل روشن ہے او ر ٹیم کو ان کی ضرورت بھی ہے اور وہ پاکستان کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں آئی سی سی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف جو موقع ملے اس کا بھرپور فائدہ اٹھائے ایسے وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تو اپنے ملک کے کھلاڑی کی بھرپور حمایت کرنی چاہئیے اور اس مشکل وقت میں ان کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑنا چاہئیے مشکل وقت ضرور ہے لیکن یہ بھی گزر جائے گا اس وقت دیکھا جائے تو صرف پاکستانی باؤلرز کے خلاف ہی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -