قومی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہیڈ کوچ وقار یونس

قومی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہیڈ کوچ وقار یونس

کراچی (آن لائن)پاکستانی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد نئے جذبے کے ساتھ ون ڈے مقابلوں میں جائیں گے۔دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے، مصباح الحق ، یونس خان، یاسر شاہ، محمد حفیظ،اسد شفیق نے شان دار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نمبر 5پوزیشن پر مصباح الحق کی جگہ کسی نئے کھلاڑی کو آزمانا اور سیٹ کرنا مشکل کام ہے، نئے کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباؤ ہوگا، اظہر علی اور اسد شفیق بہتر کار کردگی دکھا رہے ہیں۔ حارث سہیل اور بابر اعظم کی واپسی ہوئی ہے۔

مگر ہمارے لئے مستقبل میں یونس خان اور مصباح الحق جیسا معیاری کھلاڑی کو سامنے لانا بڑا چیلنج ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی