وارنرایک ہی ٹیسٹ میں دو سنچریاں بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے
برسبین(اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی سنچری جڑ دی، انہوں نے تیسری بار ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے، اس طرح وہ سنیل گواسکر اور رکی پونٹنگ کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ بھارت کے سنیل گواسکر اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو تین بار ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 116 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی 14 ویں سنچری ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے پہلی اننگز میں 163 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔