قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ آج کراچی میں اختتام پذیر ہو گا

قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ آج کراچی میں اختتام پذیر ہو گا

اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ ہفتے شیڈول آئی بی ایس ایف عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ آج کراچی میں اختتام پذیر ہو گا اور ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے کل مصر روانہ ہو گی، ایونٹ 10 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (پی بی ایس ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا چیمپئن شپ میں محمد آصف، محمدسجاد، عبدالستار اور شہرام چنگیزی ملک کی نمائندگی کریں گے، کیوئسٹس نے تربیتی کیمپ میں ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کہ وہ میگا چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اتوار کو اختتام پذیر ہو گا ۔

ور ٹیم کل پیر کو مصر روانہ ہو گی۔ قومی کیوئسٹ کا کہنا ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں عالمی ٹائٹل جیتنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے تاکہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی