پیرس ماسٹرز ٹینس نووک اور مرے سیمی فائنل راؤنڈ میں داخل

پیرس ماسٹرز ٹینس نووک اور مرے سیمی فائنل راؤنڈ میں داخل

پیرس (آئی این پی ) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچز جیت کر پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔فرانس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووک اور جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ مدمقابل ہوئے۔ سربیئن سٹار پلیئر نوواک جوکووک نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں سات چھ ، سات چھ سے مات دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔ایونٹ کے ایک اور میچ میں عالمی نمبر تین اینڈی مرے کا سامنا فرنچ رچرڈ گیسکوئیٹ سے ہوا جو کافی دیر تک جاری رہاسکاٹش پلیئر اینڈی مرے نے 2 گھنٹے 38 منٹ 33 سیکنڈز کے سخت مقابلے کے بعد سات چھ ، تین چھ ، چھ تین سے فتح میٹ کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی