کراچی کے کرکٹرز انتظار کرتے رہے ، محمد عامر لیکچر دینے نہیں پہنچے

کراچی کے کرکٹرز انتظار کرتے رہے ، محمد عامر لیکچر دینے نہیں پہنچے

  

کراچی(آن لائن) سپاٹ فکسنگ میں پابندی سے دوچار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر پابندی کے خاتمے کے بعد بھی درست ٹریک پر نہیں آسکے ہیں ، انہیں پی سی بی کی جانب سے دئیے گئے روڈ میپ کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کی ٹیم کو اینٹی کرپشن اور سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تلخ تجربات کے بارے میں کھلاڑیوں کو لیکچر دینا تھا مگر وہ نہیں پہنچ سکے ، کراچی کے کھلاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک ان کا انتظار کیا۔ فیصل اقبال نے پچھلے میچ میں محمد عامر سے ہونے والی تلخ کلامی کے باعث لیکچر میں آنے سے معذرت کر لی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -