بنگلہ دیش کے ہاتھوں زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں شکست

بنگلہ دیش کے ہاتھوں زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چٹاکانگ(نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کی ٹیم کو145 رنز سے شکست دیدی بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ اوور ز میں 9وکٹوں کے نقصان پر273 رنز بنائے میزبان ٹیم کی جانب سے مشرفی رحیم نے بہت شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی وہ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ صابر رحمان نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تمیم اقبال 40رنز بناکر آؤٹ ہوئے زمبابوے کی جانب سے موذربانی اور سکندر رضا نے دو، دو کھلاڑیوں کو پو یلین کی راہ دکھائی جبکہد جوینگری اور پاینگارہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی 274 رنز کا ہدف زمبابوے کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکا م رہی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی زمبابوے کے جوینگی نے 39 رنز بنائے جبکہ چگمبورا 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے کریمیر نے 15 رنز کی اننگز کھیلی بنگلہ دیش کی جانب سے باؤلنگ میں بھی عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا گیا شکیب الحسن نے بہت عمدہ باؤلنگ کروائی اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مشرفی مرتضی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بنگلہ دیش کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔