برائٹو پینٹس نے زاہد ٹریڈرز کو 100رنز کے مارجن سے شکست دے دی

برائٹو پینٹس نے زاہد ٹریڈرز کو 100رنز کے مارجن سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پہلی آئی کین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں برائٹو پینٹس نے زاہد ٹریڈرز کو 100رنز کے مارجن سے شکست دی ماڈل ٹاون گرینز کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ برائٹو پینٹس نے پہلے کھیل کر مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے طارق نواز نے 54، وقاص سلیم نے 38، حارث نذر نے 37، رضا علی ڈار نے 24اور احمد ڈار نے 23رنز کی نمایاں اننگ کھیلی ہدف کے تعاقب میں زاہد ٹریڈرز 88رنزپر پویلین لوٹ گئی محمد طاہر نے 33اور محمد اویس نے 23رنز بنائے سلمان علی آغا، محمد وحید اور وسیم خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں طارق نواز مین آف دی میچ قرار پائے ۔