بنگلہ دیش اے نے آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی

بنگلہ دیش اے نے آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی

ہرارے( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش اے نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے اے کو 112 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے سیریز کلین سویپ کر لی۔ میزبان ٹیم 287 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بنگلہ دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ رونی ٹالڈوکر 77 اور محمد متھن 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کی اے ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 41.3 اوورز میں 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیون کسوزا 43 اور رائن برل 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ محمد شاہد نے تین جبکہ شوگاتا ہوم اور محمد حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح بنگلہ دیش اے نے تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کر لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی