یلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

یلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو 9 وکٹوں جبکہ ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ورکشاپس ڈویژن نے پی آر ایس بی ٹیم کو 32 رنز سے ہرا دیا۔ ریلوے اسٹیڈیم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ورکشاپس ڈویژن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔ فرحان نذر نے 96، حسن ناصر 57، شاہد خان 48 اور عدنان دانش نے 33 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی ٹیم کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد ندیم نے سات حاصل کیں۔ جواب میں پی آر ایس بی ٹیم 68.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 251 رنز بناسکی۔

کاشف علی نے 55، حسام محفوظ 41، زین الحسنین 36، حیدر رمیض 22، محسن پرویز 23 اور کامران افضل نے 20 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -