ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ بی این یو کے طالب علموں نے جیت لیا

ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ بی این یو کے طالب علموں نے جیت لیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ بی این یو کے طالب علموں نے جیت لیا مختلف کالجز کے طلباء نے ایونٹ میں شرکت کی اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اپ ٹاؤن ایلے لاہور ڈیفنس میں کھیلے گئے باؤلنگ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) ایثارحسین جعفری تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات دئیے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس ہی اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو منظر عام لانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ ایسے ایونٹس کا انعقاد ہونا چاہئیے پاکستان میں ٹین پن باؤلنگ کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس حوالے سے اپنا کردار بخوبی سر انجام دیں اس موقع پر کامیاب کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہاں پر دستیاب سہولتوں کوخوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے ایونٹس ہمارے لئے بہت سود مند ہیں اور اس طرح ہمیں صلاحیتوں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی