ون ڈے سکواڈ میں یونس خان کی شمولیت خوش آئند ثابت ہوگی

ون ڈے سکواڈ میں یونس خان کی شمولیت خوش آئند ثابت ہوگی

  

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ٹیسٹ سیریزکی طرح اب ون ڈے سیریز بھی قومی ٹیم نے بہت اہمیت کی حامل ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ یونس خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے یونس خان کے بارے میں چہ مگویاں ہورہی تھیں کہ ان کو ٹیم میں شامل کئے جانے پر اختلاف پایا جاتا ہے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ان کی واپسی ہوگئی ہے وہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں اور ان کی کارکردگی بھی اس وقت بہت اچھی ہے اور امید ہے کہ جس طرح انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا اسی طرح اب ون ڈے سیریز میں بھی امیدوں پر پورا اتریں گے یونس خان بہت پر اعتماد کھلاڑی ہیں اور ڈٹ کر حریف ٹیم کا مقابلہ کرتے ہیں ان کی ٹیم میں موجودگی سے دیگر کھلاڑیوں کو بھرپور فائدحاصل ہوتا ہے چیف سلیکٹر نے ان کو ٹیم میں شامل کرکے بہت اچھا فیصلہ کیا اور مستقبل میں یقینی طور پر اس فیصلہ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے دوسری جانب مصباح الحق نے تو اپنا کردار بہت اچھے طریقہ سے سر انجام دے دیا ہے اور اب باری ہے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی اور شائقین کی نظریں اب ان کی جانب مرکوز ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیسی پرفارمنس دکھاتے ہیں بطو ر کپتان ان کی بھی اب تک مجموعی طور پر کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ عمدہ پرفارمنس سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس وقت پوری ٹیم مکمل فارم میں ہے اور ہر کھلاڑی نے ٹیسٹ سیریز میں بہت عمدہ پرفارمنس دی ہے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعداب کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بہت بلند ہیں او ر یقینی طور پر نفسیاتی طور پر اس کا قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا اور انگلش ٹیم دباؤ میں کھیلے گی یاسر شاہ بہت فارم میں ہیں اور انگلش کھلاڑیوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے ہیں ون ڈے میں بھی و ہ اسی طرح باؤلنگ کرواکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انگلینڈ کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے اور اب اس کی بھرپور کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کرے او ر اس کیلئے وہ پوری طاقت سے میدان میں اترے گی مقابلہ سخت ہونے کی امید ہے۔

مزید :

کالم -