پیاف کا پنجاب میں کاروباری مواقع کیلئے سیمینار کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم

پیاف کا پنجاب میں کاروباری مواقع کیلئے سیمینار کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف )کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے پنجاب میں کاروباری مواقع کے لئے سیمینار کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی، وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس یلیزر جاری کرتے ہوئے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔ ملک میں امن و امان اور منصوبوں میں شفافیت ہی سرمایہ کاری کی ضامن ہے۔ توانائی انفراسٹرکچر، انڈسٹریل زون ڈیولپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے خوش آئند ہیں۔ چئیرمین عرفا ن اقبال شیخ نے کہا کہ سرمایہ کار ہمیشہ محفوظ ملک میں سرمایہ کاری کرتا ہے اور پاکستان ایک سرمایہ کار دوست ملک بن چکا ہے۔ سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ برآمدات کو فروغ دینے اور بیرونی تجارت مستحکم کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ملک میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود معیشت درست سمت میں بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کا تحفظ دیا جانا چاہیے

مزید :

کامرس -