کینیڈا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

کینیڈا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

  

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی)نے آئندہ سال کینیڈا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں تجارتی نمائش 3 سے15 اپریل2016ء کو منعقد ہوگی۔ تجارتی نمائش میں پاکستانی تاجروں کو چاول،سمندری خوراک،پھل اور سبزیوں،دالوں،مصالحہ جات سمیت گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش پیش کی جائیں گی۔

تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہش مند افراد اور ادارے 20 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -