امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں رواں سال اکتوبر کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اکتوبر کے دوران ملازمت کے 2لاکھ 71ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے جو کہ ستمبر میں فراہم کی جانیوالی ملازمتوں کی تعداد سے دوگنا زائد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح کمی کے ساتھ 5.0 فیصد کی سطح پر آگئی جوکہ گزشتہ ساڑھے 7 سال میں ملک میں بے روزگاری کی کم ترین سطح ہے جبکہ اجرتوں میں اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق بے روزگاری کی شرح میں کمی عالمی اقتصادی ترقی کے سست روی کا شکار ہونے کے باوجود امریکی معیشت میں بہتری اور اس کے لچکدار ہونے کا ثبوت ہے جبکہ یہ دسمبر میں قرضوں پر شرح سود میں اضافے کیلئے بھی معاون ہو سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -