نسان کا مستقبل میں گاڑیوں کے نئے ماڈلز میں تاکاتا کے ائیر بیگز استعمال نہ کرنے کا اعلان

نسان کا مستقبل میں گاڑیوں کے نئے ماڈلز میں تاکاتا کے ائیر بیگز استعمال نہ ...

ٹوکیو (اے پی پی) ائیر بیگز میں فنی خرابی کے باعث کارساز کمپنیوں ٹویوٹا اور ہنڈا کے بعد نسان نے بھی گاڑیوں کے پرزہ جات تیار کرنے والی کمپنی تاکاتا کے ائیر بیگز استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نسان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تاکاتا کے تیار کردہ امونیم نائٹریٹ کے حامل انفلیٹرز کا مزید استعمال نہیں کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں امونیم نائٹریٹ کے حامل انفلیٹرز استعمال نہ کرنے کا فیصلہ امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کارساز کمنیوں کو فنی خرابی کے شکار ائیر بیگز کی فراہمی اور حقائق چھپانے پر امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے تاکاتا کو 200 ملین ڈالر جرمانہ کیا تھا جس کے بعد کارساز کمپنیوں ٹویوٹا اور ہنڈا نے تاکاتا کے تیار کردہ انفلیٹرز استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے بحران کی شکار تاکاتا کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس