سارک ویکس نیٹ ایکسپو میں شامل خواتین انٹرپرینیورز کو سبسڈی فراہم کرینگے

سارک ویکس نیٹ ایکسپو میں شامل خواتین انٹرپرینیورز کو سبسڈی فراہم کرینگے

ملتان(اے پی پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹیڈیپ)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ 4سے6دسمبر کو لاہور میں منعقد ہونیوالی سارک ویکس نیٹ ایکسپو میں شامل ساؤتھ پنجاب کی خواتین انٹرپرینیورز کوسٹالز کرایہ اور دیگراخراجات کی مدمیں سپیشل سبسڈی فراہم کریں گے۔وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان ڈویژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک اورخصوصاً پسماندہ یا کم ترقی یافتہ علاقوں کی خواتین کوزیادہ سے زیادہ پروموٹ کرکے گھر معاشرہ اور ملک میں خوشحالی لائیں۔ سری لنکا اور جرمنی میں ٹریننگ کے لیے وومن انٹرپرینیورز کوبھیجنا ہے ۔وومن چیمبرملتان اور وومن چیمبربہاولپور دو،دوخواتین کے نام دیں ہم ان کوبھی ٹریننگ کے لیے بھیجیں گے ۔اس کے علاوہ پنجاب انڈسٹریل بورڈ میں تین خواتین کی نامزدگی کے لیے بھی وزیراعلی پنجاب نے آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزید : کامرس