امریکی آٹو سیفٹی ریگولیٹرز جاپانی کمپنی ’’تاکاتا‘‘ کو ریکارڈ 200 ملین ڈالر جرمانہ

امریکی آٹو سیفٹی ریگولیٹرز جاپانی کمپنی ’’تاکاتا‘‘ کو ریکارڈ 200 ملین ڈالر ...

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی آٹو سیفٹی ریگولیٹرز نے فنی خرابی کے شکار ائیر بیگز کے بارے میں ناکافی اور غلط معلومات فراہم کرنے پر ائیربیگز تیار کرنے والی جاپانی کمپنی ’’تاکاتا‘‘ پر ریکارڈ 200ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ تاکاتا نے شعوری فیصلوں سمیت ضروری معلومات فراہم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا اور ادارے کو 2 حادثات کی اطلاع نہیں دی جبکہ دنیا میں مختلف حادثات میں تاکاتا ائیربیگز میں فنی خرابی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹیشن انتھونی فوکس نے کہا کہ تاکاتا نے کئی سال تک فنی خرابی کے شکار انفلیٹرز بنائے اور انہیں فروخت کیا اور اس بات کو تسلیم کرنے سے بھی انکار کر دیا کہ اس کے تیار کردہ انفلیٹرز فنی خرابی کا شکار ہیں جس سے شدید بحران کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ این ایچ ٹی ایس اے کے مطابق چونکہ تاکاتا نے حالیہ عرصے میں تعاون کیا اس لئے تاکاتا کو ابتدائی طور پر 70 ملین ڈالر جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔

مزید :

کامرس -