کاشتکار گندم کی کاشت 20نومبر تک مکمل کریں‘محکمہ زراعت

کاشتکار گندم کی کاشت 20نومبر تک مکمل کریں‘محکمہ زراعت

فیصل آباد(بیورورپورٹ)محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گندم کی کاشت20 نومبر تک مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کریں اور بیماری سے پاک صحت مند ، تصدیق و سفارش کردہ اقسام کے بیج کی کاشت کو ترجیح دی جائے تاکہ گندم کی بمپر کراپ کے حصول میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں و کسانوں کی معاونت ، انہیں مفید مشوروں کی فراہمی اور رہنما اصولوں سے آگاہ کرنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہے لہٰذا کسی بھی مسئلہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے قریبی حکام سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس