پنجاب میں صرف 3مرتبہ پانی دے کر بہترین گندم کی فصل حاصل کی جاسکتی ہے ‘محکمہ زراعت

پنجاب میں صرف 3مرتبہ پانی دے کر بہترین گندم کی فصل حاصل کی جاسکتی ہے ‘محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ) پنجاب میں صرف 3مرتبہ پانی دے کر بہترین گندم کی فصل حاصل کی جاسکتی ہے تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں فصل کی حالت دیکھ کر آبپاشی کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ گندم کو پہلا پانی شگوفہ نکلنے سے پہلے یعنی 20 سے25دن بعد لگایاجائے جبکہ دوسراپانی گوبھ کی حالت میں یعنی فصل اگنے کے 80 سے90دن بعد لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تیسرا پانی دانے کی دودھیا حالت میں یعنی 125 سے130دن بعد لگایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سیلاب اور چاول والے رقبہ میں پہلاپانی 30سے40دن کے وقفہ سے لگاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی فصل کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے لگایاجائے اور اگر موسم گرم ہو تو پہلے یا دوسرے اور تیسرے پانی کے درمیانی وقفہ میں حسب ضرورت ایک ایک پانی کااضافہ بھی کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -