زیرِ زمین سخت تہہ کو کچھ عرصہ بعد توڑنے سے فصلوں کی معیاری پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے‘ماہرین زراعت

زیرِ زمین سخت تہہ کو کچھ عرصہ بعد توڑنے سے فصلوں کی معیاری پیداوار حاصل کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلانوالی(اے پی پی) ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ زرعی زمین کی زرخیزی بڑھانے کیلئے زیرزمین سخت تہہ کو کچھ عرصہ بعد توڑا جا ئے تو فصلوں کی معیاری پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔عام طورپر کا شت کا ر زمین کی تیاری کیلئے ایک ہی قسم کا حل کلٹیویٹر سالہاسال سے استعمال کرتے ہیں جوصرف 4سے پانچ انچ گہرائی تک چلتا ہے جس سے زمین کے نیچے سخت تہہ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے فصل کی جڑوں کو مطلوبہ خورا ک نہیں پہنچ پاتی اور پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔
ایک یادوسال کے عرصہ کے بعد چیز ل ہل چلا کر تہہ کو توڑاجائے تو اس سے فصلوں کی معیاری پیداوار حاصل ہوتی ہے کیونکہ ا س سے زیاد ہ گہرائی تک ہل چلتا ہے اور اسی وجہ سے فصلوں کی جڑوں کو مطلوبہ خوراک بھی پہنچنا یقینی ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -