تبلیغی اجتماع رائیونڈ ؛ اختتام کے بعد شرکاء کے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب

تبلیغی اجتماع رائیونڈ ؛ اختتام کے بعد شرکاء کے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب

  

 لاہور(کرائم سیل)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے اختتام پردُعا کے بعد اجتماع کے شرکاء کی گاڑیوں کے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو اجتماع سے واپس جاتے ہوئے ٹریفک کامسئلہ نہ ہو۔08نومبر بروز اتوارکواختتامی دعا کے بعدٹریفک پلان کے مطابق ٹھوکر نیازبیگ سے جانب رائیونڈ کسی حادثہ یا ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے روڈ کوعام ٹریفک کیلئے بندکردیا جائے گا اور انخلاء کے وقت رائیونڈ روڈ پرکسی بھی جگہ سے کراسنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس دوران صرف شرکاء کی گاڑیاں رائیونڈ سے جانب ٹھوکر نیاز بیگ روڈ کی دونوں اطراف استعمال کریں گی ۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے انخلاء کے وقت رائیونڈجانیوالی رابطہ سڑکیں بھی استعمال نہ کریں ٹریفک کے بہاؤکومدنظررکھتے ہوئے ان سڑکوں کوپہلے یادیرتک بھی بندرکھاجاسکتاہے۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ اختتامی دعا کے بعد انخلاء کے وقت کوئی بھی شہر ی بوجہ ایمر جنسی رائیونڈ سٹی جانا چاہتا ہے تو اس کیلئے تین روٹ پلان ترتیب دیئے گئے ہیں۔شہری براستہ فیروز پور روڈ صوئے آصل سے للیانی روڈ ہوتے ہوئے رائیونڈ، اسی طرح چونگی امرسدھو سے براستہ رکھ چندرائے/گوالہ کالونی ہلوکی رائیونڈ اور اس کے علاوہ مادر ملت موڑ ہدایت پنڈ ریلوے کراسنگ کاچھا پھاٹک ہلوکی رائیونڈ جا سکتے ہیں۔شہری مزید رہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 042-1915اور راستہ FM-88.6سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -