پی آر اے سے ٹیکس ا دائیگی کے حوالے سے تبادلہ ء خیال جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوا عمل درآمد یقینی بنائیں گے، ترجمان ایل ڈبلیوایم سی

پی آر اے سے ٹیکس ا دائیگی کے حوالے سے تبادلہ ء خیال جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوا ...

  

لاہور(پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیوایم سی ) کی طرف سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس کی عدم ادائیگی کی خبر پر کمپنی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادارے کے پنجاب ریونیو اتھارٹی سے مذاکرات جاری ہیں اور جلد معاملات طے پا جائیں گے۔ 1 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے ترجمان جمیل خاور کا کہنا ہے کہ2010 میں کمپنی کے قیام کے وقت پنجاب ریونیو اتھارٹی موجود نہیں تھی لہٰذا اس وقت مزکورہ ٹیکس بھی لاگو نہیں تھا۔ مزید براں کیونکہ ایل ڈبلیوایم سی ایک غیر منافع بخش اور کمیونٹی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے لہٰذا اس پر مزکورہ ٹیکس بھی لاگو نہیں ہوتا۔ پنجاب ریونیواتھارٹی کے ساتھ معاملات کی نوعیت کے مطابق جو بھی فیصلہ آیا اس کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -