آئی ایم ایف شرائط پر اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کا فیصلہ و اپس لیا جائے،ثمینہ گھرکی

آئی ایم ایف شرائط پر اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کا فیصلہ و اپس لیا جائے،ثمینہ ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غریب عوام کے دکھ درد کا زرا سا بھی احساس نہیں ہے غریب عوام پر ظالمانہ ٹیکس لگانے کی جازت نہیں دیں گے اور حکومت کے اس اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے حکمران غریب عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نا دہندگان اور ٹیکس چوروں سے ٹیکس کی وصولی کے نظام کو بہتر بنائیں منصفا نہ اور ایک غیر جانبدارنہ سروے کے ذریعے ٹیکس نا دہندگان اور ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اگر حکومت ایسا کرلے تو پھر حکومت کو غریب عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے اور حکومت واضح کرے کہ وہ غریب عوام پر کوئی بھی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی حکومت اس حوالے سے عوام کے اندر پائی جانے والی تشویش کی لہر کو دور کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -