مسلم لیگ ن اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے وعدے بھول چکی ہے ، عابد صدیقی

مسلم لیگ ن اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے وعدے بھول چکی ہے ، عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں اور انہیں بجلی، پانی، صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے اربوں روپے فضول اور ناکام سکیموں پر خرچ کر رہے ہیں۔اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں نواز لیگ کا صفایا ہو جائیگا پنجاب میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سڑکیں اور پل بنانے سے ترقی نہیں کرے گا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے ذاتی نہیں بلکہ ملکی اور عوامی مفادات کے فیصلے کرنا ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پر جھوٹوں اور لٹیروں کا قبضہ ہے جو عوام کو جھوٹ بول کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1