نواز شریف نے کسان پیکج کا اعلان کرکے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو چیلنج کیا ،میاں ایوب

نواز شریف نے کسان پیکج کا اعلان کرکے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کے ضابطہ ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لودھراں میں کسان پیکج کا اعلان کرکے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو چیلنج کیا ہے ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت عوام کو لالچ دیکر لودھراں کے ضمنی اور آئندہ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے اگر یہ کہا جائے کہ (ن) لیگ ایک ( دھاندلی لیگ) بن چکی ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ پنجاب کے اندر گڈگورننس بھی ناپید ہو چکی ہے ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور پنجاب کا ہر ادارہ کرپشن کی آماجگاہ بن چکا ہے پنجاب میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہر کوئی اپنی مر ضی کررہا ہے اور کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ہے حکمرانوں نے عوام کو ڈاکوؤں اور ناجائز منافع خوروں کے سپرد کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1