نوازشریف کا لودھراں کیلئے پیکیج پری پول رگنگ ہے،حامدسرور

نوازشریف کا لودھراں کیلئے پیکیج پری پول رگنگ ہے،حامدسرور

  

لاہور( پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا لودھراں کیلئے حالیہ پیکیج پری پول رگنگ کے زمرے میں آتا ہے۔سیاسی پنڈت این اے122میں ایک اورضمنی الیکشن کامژداسنارہے ہیں۔جھرلوکے ماسٹرمائنڈ حکمران ایک بارپھر خفت اٹھانے کیلئے تیاررہیں۔ اگرحکومت نے سردارایازصادق کوسپیکر منتخب کیا تویہ اس کی بہت بڑی غلطی ہوگی کیونکہ وہ عنقریب ڈی سیٹ ہونیوالے ہیں۔عبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما این اے122میں حالیہ ضمنی الیکشن کے دوران ہونیوالی تکنیکی دھاندلی کے سلسلہ میں اہم شواہد اکٹھے کررہے ہیں اورمزید چندروزتک عدالت کادروازہ کھٹکھٹادیاجائے گا۔اپنے ایک بیان میں حامد سرورنے مزید کہا کہ حکمران شروع دن سے اپنے اختیارات اورقومی وسائل کاغلط استعمال کررہے ہیں مگرعدلیہ سمیت کوئی انہیں روکنے کیلئے تیار نہیں۔حکمرانوں نے بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں جھرلوکیلئے سیاسی رشوت کابازارگرم کردیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کے پلے کچھ نہیں ،عوام اپنے بنیادی حقوق اورنظام کی تبدیلی کیلئے بلے کوووٹ دیں۔ حکمران ایک طرف وسائل لوٹ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بربادکررہے ہیں،یہ ہر وہ منصوبہ شروع کرتے ہیں جس میں سے انہیں زیادہ کمشن ملے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کی ضروریات کاعلم ہوتا تومیٹروبس اوراورنج ٹرین قسم کے منصوبو ں پرپیسہ پانی کی طرح نہ بہاتے ۔ پنجاب میں روزانہ کی بنیادوں پر لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، ناقص منصوبوں نے خواتین کوآبرواورماؤں کواپنے جگرگوشے بیچنے پرمجبورکردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -