دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی خدمات قابل قدر ہیں،تحسین فواد

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی خدمات قابل قدر ہیں،تحسین فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی خواتین کاکس کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی خدمات قابل قدر ہیں،نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے،پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقعہ ہے جب پاک فوج اور حکومت پاکستان ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں یکجا ہیں،حکومت کی بہترحکمت عملی کی وجہ سے شمالی وزیر ستان،فاٹا،خیبر ایجنسی،سوات،بلوچستان اور کراچی جیسے علاقوں کی عوام اب پر سکون زندگی بسر کررہی ہے،انہوں نے مزید کہا نیشنل ایکشن پلان سابقہ حکومت نے بھی بنایا مگر اس کے فنڈز کرپشن کی نظر ہو گے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عام انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا ہماری حکومت کی ترجیحی ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ اور دہشتگردی جیسے نا سور سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگی ،حکومت نے دو سالوں کے دوران کراچی کی رونقیں دوبارہ بحا ل کردی ہے ،آپریشن ضرب عضب بھی کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا،دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کی قربانیاں بھی قابل قدر ہیں،ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم کو جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔